اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم عمران نے کہا ہے کہ پاکستان کو غذائی پیداوار میں خود کفیل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،زرعی شعبے میں جدت لانے کیلئے حکومت ایگریکلچرل ٹرانفارمیشن پلان کے نفاذ کو یقینی بنا رہی ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران سے منگل کو وزیر برائے غذائی تحفظ سید فخر امام کی ملاقات ،ملاقات میں وزیراعظم کو خریف کی فصلوں جس میں چاول، گنا، مکئی اور کپاس شامل ہیں کی پیداوار میں متوقع اضافے کے حوالے سے بریف کیا گیا، وزیر اعظم کو لائیو سٹاک اور ماہی گیری کے شعبے میں وزارت کی طرف سے لائی جانے والی اصلاحات پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ لائیو سٹاک کی جدید طریقے سے افزائش نسل، خوارک کی فراہمی اور صحت کی سہولیات میں بہتری لائی جا رہی ہے، پیداوار میں مزید اضافے کیلئے تحقیقاتی اداروں میں اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو غذائی پیداوار میں خود کفیل بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے،زرعی شعبے میں جدت لانے کیلئے حکومت ایگریکلچرل ٹرانفارمیشن پلان کے نفاذ کو یقینی بنا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں