پاکستان سے درآمدات بڑھانے کیلئے چین میں وی آر پاکستان نیشنل پویلین کا آغاز

اورمچی (آئی این پی ) کووڈ 19 وبا کے دوران پاکستان میں تیار کردہ مصنوعات دنیا کو دکھا نے کیلئے جاری 2021 آن لائن ( چائنا) یوریشیا کموڈٹی اینڈ ٹریڈ ایکسپو (ی اے سی ٹی ایکسپو 2021) میں ایک “وی آر پاکستان نیشنل پویلین” کا آغاز کر دیا گیا ۔ اس کے آپریٹر یو این آئی انٹرنیشنل بزنس کنسلٹنسی کمپنی لمیٹڈ کے مطابق وی آر پویلین ایک مستقل آن لائن پویلین ہے جس میں 3 تھیم ایریاز یعنی چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کے لیے تھیم ایریا ، تھیم ایریا چین اور پاکستان کے درمیان تعاون اور پاکستانی اسپیشلٹی کے لیے تھیم ایریا شامل ہیں ۔ گوادر پرو کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کے کمرشل قونصلربدر زمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیشنل پویلین بہت سے ای کامرس پلیٹ فارمز اور ایک آف لائن نیشنل پویلین سے منسلک ہے۔ یو این آئی انٹرنیشنل بزنس کنسلٹنسی کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین اور پاکستان چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر کنسلٹنٹ ما شیایان نے کہاکہ آن لائن پویلین کا دورہ کرکے دنیا بھر کے کاروباری اداروں اور افراد ، خاص طور پر چینی ، صحیح معنوں میں پاکستانی مصنوعات کی انفرادیت اور پاک چین تعاون اور تجارت کے مواقع کو سمجھیں۔ ما شیایان نے گوادرپرو کو بتایا کہ میں 15 سال سے زیادہ عرصے سے پاکستان میں رہ رہا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ2021چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کا سال ہے ، پاکستان کے ساتھ میرے رابطے اور تعلقات نے مجھے چین اور پاکستان کے درمیان تعاون کو فروغ دینے اور چین پاکستان دوستی کی داستان کو جاری رکھنے کے لیے وقف کر دیا ہے۔ ما شیاویان نے کہا پاکستان کا ایک فزیکل نیشنل پویلین ارمچی کمپری ہنسیو بونڈڈ زون (یو سی بی زیڈ) ، چین کے سنکیانگ ایغور خود مختار علاقہ میں قائم کیا جائے گا تاکہ پاکستانی تاجروں کو اپنی مصنوعات کی مارکیٹنگ کا موقع فراہم کیا جا سکے۔ اس موقع پر بدر نے کہا یو این آئی انٹرنیشنل بزنس جیسی چینی کمپنیوں کو مزید سراہا جو پاک چین تعلقات کو فروغ دینے میں بہت کوششیں کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یو این آئی انٹرنیشنل دونوں ممالک کے تاجروں کو ایک دوسرے کو برآمد کرنے میں سہولت فراہم کر رہی ہے۔ بدر نے مزید کہا ہائیر اور ہواوے جیسی کئی بڑی چینی کمپنیوں کے پاکستان میں مستقل دفاتر ہیں۔ بجلی اور انفراسٹرکچر کے علاوہ چینی کمپنیاں پاکستان میں کئی دوسرے شعبوں میں سرگرم عمل ہیں۔ چینیوریشیا ایکسپو کے سیکریٹریٹ اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ بیورو ، چین کی وزارت تجارت کی مشترکہ میزبانی میں ، ای ای سی ٹی ایکسپو 2021 25 اگست کو شروع ہوئی ، پاکستان نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی ۔۔ یہ ایکسپو سلک روڈ ٹریڈ پلیٹ فارم کی تعمیر اور معاشی تعاون کے اجتماعی فوائد کے فروغ کے عنوان سے 25 اگست 2021 سے 24 اگست 2022 تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close