مشکل وقت میں ہمت دکھانے والے پاکستانی پائلٹ کو حکومت نے شاندار اعزاز سے نواز دیا

کراچی ( پی این آئی ) افغانستان کے دارالحکومت کابل کے پر خطر ایئرپورٹ سے مسافروں اور طیارے کو بحفاظت واپس پاکستان لے آنے والے پی آئی اے کے پائیلٹ کیپٹن مقصود بجارانی کو انعام مل گیا۔تفصیلات کے مطابق کابل ائیرپورٹ سے مسافروں کے ساتھ پی آئی اے طیارہ بحفاظت پاکستان لانے والے کیپٹن مقصود بجارانی کو اعزاز سے نوازا گیا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے کیپٹن مقصود بجارانی کو ان کی بہادری، پیشہ وارانہ مہارت اور مسافروں کو سلامتی کے ساتھ وطن واپس لانے پر صدارتی گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔کیپٹن مقصود بجارانی نے کابل سے مسافروں کے انخلاء پر مامو ائیر بس 320 طیارے کے ساتھ ائیر ٹریفک کنٹرول کی رہنمائی کے بغیر ائیرپورٹ سے ٹیک آف کیا۔اس موقع پر طیارے میں مافاروں کے ساتھ ساتھ فضائی عملے کے ارکان بھی موجود تھے۔کیپٹن مقصود بجارانی نے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن مکمل کیا۔کیپٹن مقصود بجارانی کے اس اقدام کو پی آئی اے سمیت پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم ایفالپا نے بھی تعریفی خطوط جاری کیے۔ کیپٹن مقصود بجارانی کی غیر معمولی جرأت اور قوت فیصلہ کو زبردست سراہا گیا ،پی آئی اے کے سی ای او ایرمارشل ارشد ملک نے کیپٹن مقصود بحارانی سے ملاقات کرکے انہیں شاباش دی ۔ ۔کیپٹن مقصود بجارانی پی آئی اے کی پرواز پی کے 6252 کے کپتان تھے جس نے کابل ائیرپورٹ پر انتہائی خراب صورتحال میں پرواز بھری اور 170 مسافروں اور طیارے کو بحفاظت اسلام آباد لے آئے ،کابل ایئر پورٹ سے ٹیک آف کے وقت کیپٹن بجارانی کو کنٹرول ٹاور اور ایئر کنٹرولر کی رہنمائی بھی حاصل نہیں تھی ۔ حالات اس قدر تیزی سے خراب ہورہے تھے کہ پی آئی اے کے پائلٹ سے کہہ دیا گیا تھا کہ اپنا فیصلہ خود کریں ۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے ایئر لائن انتظامیہ کے ہمراہ کیپٹن مقصود بجارانی سے ملاقات کی اور ان کی کاررکردگی کی تعریف کی۔ ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ بحرانی صورت حال میں معاملہ فہمی، تجربے اور صلاحیتوں کو بروکارلانا کیپٹن مقصود بجارانی کے پروفیشنل ہونے کی نشانی ہے۔ ساوتھ ایشین اسٹریٹیجک اسٹے بلیٹی انسٹی ٹیوٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریا سلطان نے بھی ایک تقریب میں کیپٹن مقصود بجارانی کی غیرمعمولی کاررکردگی یادگاری شیلڈ پیش کی۔ کپٹن مقصود بجارانی پائلٹو ں تنظیم پالپا کے نائب صدر بھی ہیں ، پالپا نے کیپٹن مقصود بحارانی کو ان کی غیر معمولی کاررکردگی پر مبارک باد دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close