لاہور (پی این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز نے سینکڑوں ملازمین کی تنخواہیں اور الاؤنسز روک دیئے ۔نجی ٹی وی ڈان نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ برطرف ملازمین میں بحالی ایکٹ 2010 کے تحت بحال ملازمین کی تنخواہیں اور الاؤنسز روکے گئے ہیں ۔ملازمین کی تنخواہیں اور الاؤنسز روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے جس میں کہا گیاہے کہ تنخواہ کی فراہمی روکنے کا اطلاق فوری اور تاحکم ثانی ہو گا ، سپریم کورٹ کے 17 اگست 2021 کے فیصلے پر عمل درآمد کیا گیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ تقریبا 441 ملازمین تنخواہوں اور الاؤنسز سے محروم ہو گئے ہیں ، تنخواہوں سے محرم ہونے والوں میں گریڈ 17 تک کے ملازمین شامل ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں