بلاول بھٹو کی مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم پر شدید تنقید، ملک میں جلد از جلد نئے انتخابات کروانے کا مطالبہ

کشمور(پی این آئی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے مسلم لیگ(ن)کے بعد عمر ا ن خان کی کارکردگی بھی دیکھ لی ہے ، عوام سلیکٹڈ حکومت کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی، ملک میں اس وقت تاریخی بے روزگاری اور غربت ہے،ہمارامطالبہ ہے کہ ملک میں جلدازجلدصاف اورشفاف الیکشن کرائے جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے لئے دعا گو ہیں ،پی ڈ ی ایم نے لانگ مارچ کا اعلان پہلے بھی کیا تھا،عین وقت پر کہا گیا تھا کہ استعفوں کے بغیر لانگ مارچ نہیں بنتا،پی ڈی ایم کا اب بھی استعفوں کے بغیر لانگ مارچ نہیں بنتا، ہر ہفتے لانگ مارچ کا اعلان کرکے اس سے پھرجانے سے نقصان ہوتا ہے ، امید ہے اب پی ڈی ایم استعفے دے کر لانگ مارچ کے لئے نکلے گی۔پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ میڈیاپرپابندیوں کومستردکرتے ہیں اور میڈیا کے خلاف لائے جانے والے بل کی مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close