کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں اسکول چوکیدار کے بیٹے نے 4 سال کے بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس کے مطابق بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعے کا مقدمہ تیموریہ تھانے میں بچے کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ بچے کا میڈیکل کروایا گیا جس میں اس کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوئی، بچے کی نشاندہی پر اسکول چوکیدار کے بیٹے کو گرفتار کر لیا ہے۔ متاثرہ بچے کے والد کا کہنا ہے کہ 29 اگست کو بیٹا اسکول کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس کی گیند اسکول کے اندر چلی گئی، بیٹا گیند لینے گیا تو چوکیدار کے بیٹے نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔۔۔۔
نور مقدم کیس، وی آئی پی ملزم ظاہر جعفر کو رعایتیں ملنا شروع،
اسلام آباد (آئی این پی) امریکی سفارت خانے کے حکام نے نور مقدم کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے اڈیالہ جیل میں ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،ملزم ظاہر ذاکر کو اڈیالہ جیل کے ہائی سیکیورٹی بیرک میں رکھا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر ذاکر جعفر کو امریکی شہری ہونے کے باعث قونصلر رسائی مل گئی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے این او سی کے بعد محکمہ داخلہ پنجاب نے اس کی منظوری دی ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد اڈیالہ جیل کی ہائی سیکیورٹی بیرک میں بند ظاہر ذاکر جعفر سے امریکی سفارت خانے کے حکام نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے حکام نے ملزم ظاہر جعفر سے 25 منٹ بات کی ہے۔ ملزم نے امریکی حکام سے اپنے کیس میں قانونی معاونت کی درخواست کی، اس کے علاوہ ظاہر جعفر نے امریکی حکام سے شکایت کی کہ انہیں جیل میں دیگر قیدیوں جیسی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں۔واضح رہے کہ نور مقدم کیس میں ملوث ملزم ظاہر ذاکر پاکستانی نژاد امریکی شہری ہے ، اسی بنا پر ابتدا میں ملزم نے پولیس سے عدم تعاون کرتے ہوئے یہی موقف دہرایا تھا کہ وہ امریکی شہری ہے اور اس پر مقامی قانون کا اطلاق نہیں ہوتا۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں