ہمیں مجبور نہ کیا جائے،ہمارے کسی کارکن کو پولیس نے پکڑا تو ۔۔۔، ن لیگی لیڈر نے دہمکی لگا دی

لاہور (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن کے انتخابی شیڈول پر تحفظات ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہماری تیاری پوری ہے، سیالکوٹ اور آزاد کشمیر میں جو کھیل کھیلا گیا وہ لاہور میں نہ کھیلا جائے ورنہ نقصان ہو گا، ہمیں مجبور نہ کیا جائے،ہمارے کسی کارکن کو پولیس نے پکڑا تو اس کا ردعمل آئے گا، الیکشن کو پر امن ہونے دیا جائے، پیسے بانٹنا بند کریں،الیکشن کمیشن سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کو روکے۔ منگل کو کنٹونمنٹ بورڈ الیکشن کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کنٹونمنٹ الیکشن کے انتخابی شیڈول پر تحفظات ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہماری تیاری پوری ہے، سیالکوٹ اور آزاد کشمیر میں جو کھیل کھیلا گیا وہ لاہور میں نہ کھیلا جائے ورنہ نقصان ہو گا، ہم پرامن ہیں،اگر کوئی انڈراسٹیمیٹ کررہا ہے تو وہ غلط ہے،ہم الیکشن سے پہلے درمیان اور بعد کی دھاندلی نہیں چاہتے الیکشن پر پوری نظر ہے، ہم نے اپنی سیکیورٹی لیئر کا تعین کر دیا ہے،ہمیں مجبور نہ کیا جائے،ہمارے کسی کارکن کو پولیس نے پکڑا تو اس کا ردعمل آئے گا،ہم سڑکوں پر آئیں گے،حکومت کو پھر سب کو گرفتار کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پہلے ہی بارود کے ڈھیر پر بیٹھی ہے، اس بارود کے ڈھیر پر چنگاری دینا مناسب نہیں، لوگ پہلے ہی بے روزگاری، نا انصافی اور مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں،اگر آپ نیا کھیل کھیلنا چاہتے ہیں تو ہم تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کو پر امن ہونے دیا جائے، پیسے بانٹنا بند کریں،الیکشن کمیشن سرکاری وسائل کے ناجائز استعمال کو روکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر الیکشن میں دھاندلی کا پروگرام شروع کرنے کی اطلاعات ہیں الیکشن میں دھاندلی کی ذمہ داری وزیراعلیٰ پنجاب کو دی گئی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close