پی ٹی وی نے امریکی بلاگر کے پروگرام شروع کرنے کی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی خاتون سنتھیا ڈی رچی نے پاکستان ٹیلی ویژن جوائن کرلیا۔پی ٹی وی کی جانب سنتھیارچی کی شمولیت کی تصدیق کی گئی ۔پاکستان ٹیلی ویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سنتھیارچی نے پی ٹی وی جوائن کر لیا ہے وہ مستقبل میں پی ٹی وی ورلڈ پر پروگرام بھی کریں گی ۔ تاہم کچھ ہی دیر بعد (پی ٹی وی ) نے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی جبکہ سنتھیارچی کی جانب سے پاکستان ٹیلی ویژن جوائن کرنے کے حوالے سے بھی تصدیق کی ۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل امریکی خاتون سنتھیا رچی اپنے فلیٹ میں بےہوش پائی گئیں،ہوش میں آنے کے بعدتہلکہ خیز بیان سامنے آیا تھا۔پاکستان میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی پُراسرار طور پر اپنے فلیٹ سے بے ہوشی کی حالت میں پائی گئی ہیں جنہیں ان کا ہمسایہ پولی کلینک اسپتال لے پہنچا یا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close