امریکہ کی درخواست پر ظاہر جعفر کو قونصلر رسائی دے دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) امریکہ کی درخواست پر راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ملزم ظاہر جعفر کو قونصلر رسائی دے دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل حکام نے بتایا کہ ظاہر جعفر نے امریکی سفارت خانے کےحکام سے سوموار کو 25 منٹ تک ٹیلیفونک گفتگو کی۔ظاہر جعفر نے گفتگو کے دوران شکایت کی کہ انہیں جیل میں دیگر قیدیوں جیسی سہولیات مہیا نہیں کی جا رہیں۔ملزم نے امریکی حکام سے اپنے کیس میں قانونی معاونت کی بھی درخواست کی۔ظاہر جعفر کی امریکی حکام سے ٹیلی فون کال کے دوران جیل کے اہلکار موقع پر موجود رہے۔ظاہر جعفر اس سے قبل جیل حکام سے خو دبھی کسی بہتر جگہ شفٹ کرنے کا مطالبہ کر چکے تھے تاہم ان کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ترجمان امریکی سفارتخانہ ہیتھر ایٹن نے کہا کہ پرائیویسی کے مسائل کی وجہ سے وہ اس درخواست کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close