کوئٹہ (پی این آئی) کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن میں الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بنائے جانے والےپولنگ اسٹیشنز کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔اس حوالے سے جاری کیے گئےالیکشن اعلامیہ کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد رازق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل لے جانے پر پابندی ہوگی،
کوئی بھی ووٹر یا پولنگ ایجنٹ اپنا موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں لے جا سکتا، تاہم پرائیزیڈنگ آفیسر اور اسسٹنٹ پرائیزیڈنگ آفیسرز کو اس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔واضح رہے کہ بلوچستان کے تین اضلاع میں کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی الیکشن کے لئے پولنگ 12 ستمبر کو ہوگی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں