کوئٹہ، داعش کے 11 دہشت گرد مار دیئے گئے

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے آپریشن میں گیارہ مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کوئٹہ میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سی ٹی ڈی نے مستونگ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔یہ آپریشن مستونگ کے علاقے کلی قمر مظہر آباد میں کیا گیا۔اس دوران دہشت گردوں کے کیمپ میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کیا گیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داغش سے بتایا جا رہا ہے۔سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا تھا کہ مبینہ دہشت گردوں کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close