نئی اور مرمت کی گئی سڑکوںپر ٹھیکیدار اور پراجیکٹ مینیجر کے فون نمبر لکھنے کا فیصلہ، عوام کیا سلوک کریں گے؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزارت مواصلات نےآئندہ نئی تعمیر کی جانے والی اور مرمت کی جانے والی سڑکوں پر ٹھیکیدار اور پراجیکٹ مینیجر کے نام اور فون نمبر لکھنے کا فیصلہ کیا ہے تا کہ اچھے کام کی صورت میں شاباش او برے کام کی صورت میں عوام انہیں سبق سکھا سکیں۔وزارت مواصلات کے مطابق سڑک پر پڑے گڑھوں سے پریشان عوام خود ٹھیکیدار کو فون کریں گے، اس حوالے سےوفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ کوئی اچھا کام کرے گا تو عوام تعریف کرے گی، برا کام ہوا تو کوئی بچ نہیں سکے گا۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کی رپورٹ کے مطابق وزیر برائے مواصلانے قومی شاہراہوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا۔ان کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے زیر کنٹرول قومی شاہراہوں کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ تعمیر یا مرمت پر ٹھیکیدار اور پروجیکٹ مینیجر کی تفصیل درج ہوگی، سڑک کی تعمیر کایہ پروجیکٹ کب شروع اور کب مکمل ہونا تھا، سب درج ہوگا۔ ہر پروجیکٹ بورڈ پر ٹھیکیدار، جی ایم اور پروجیکٹ مینیجرز کے نمبرز درج ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو سڑکوں پر گڑھوں نے پریشان کیا تو افسران اور ٹھکیداروں کو کال ہوگی، ہر سیکشن پر پروجیکٹ ڈائریکٹر کا نمبر درج کریں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close