طالبان افغانستان میں کامیاب ہوسکتے تو مقبوضہ کشمیر میں ہم کیوں نہیں؟ سراج الحق

اسلام آباد(آئی این پی)امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ کشمیرہماری شہ رگ ہے ، افغان طالبان سے بے سروسامانی میں کامیاب ہوسکتے تو کشمیرہم کیوں نہیں؟ ۔نجی ٹی وی کے مطابق پیر کے روز سابق وزیرداخلہ رحمان ملک کی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ رحمان ملک کی کتاب حقیقت میں ملکی نظام کیخلاف ایف آئی آرہے لیاقت علی خان اورضیاالحق کو کس نے قتل کیا؟ بینظیربھٹو،حکیم سعیدکوکس نے قتل کیا؟ سوالات ضروراٹھتے ہیں،سراج الحق نے کہا کہ اللہ نہ کرے طالبان 20لاکھ شہادتوں کے ذمہ داروں سے سمجھوتہ کریں، رحمان ملک کو مشورہ ہے افغانستان کی صورتحال پر بھی تحقیقات کریں،انہوں نے کہا کہ افغانستان پرمرضی مسلط کرنیکارویہ ترک کرکے آزاد چھوڑنا چاہیے مجھے یقین ہے افغان طالبان

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close