سندھ کے اسکولز اور کالجز میں 6ستمبر سے کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

کراچی (آئی این پی)سندھ کی جامعات کے بعد اسکولز اور کالجز میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہیوتفصیلات کے مطابق پیر کے روز سندھ کے وزیرصحت اور وزیرتعلیم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی سیکرٹری صحت، سیکریٹری تعلیم، و دیگر نے وڈیو لنک پر شرکت کی،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن 6ستمبر سے شروع ہوگی، نویں سے بارویں تک 14لاکھ 200طلبہ وطالبات کی ویکسی نیشن کی جائے گی،اسکولز اور کالجز میں ویکسی نیشن کیلئے محکمہ صحت کی 2ہزار527ٹیمیں حصہ لیں گی، پہلے مرحلے میں ویکسین ڈسٹرکٹ سطح پرہوگی، بعدمیں تعلقہ سطح پر ہوگی،اسکول انتظامیہ والدین کیساتھ رابطہ کر کے رضامندی لیں گے اور ویکسین مکمل ہونے پر رجسٹریشن کو بھی یقینی بنایا جائے گا،وزیرتعلیم کا کہناتھا کہ اسکولوں میں ویکسین انتظامات کیلئے محکمہ صحت کیساتھ ہیں، تدریسی عمل کے تسلسل، بچوں کی حفاظت کیلئے ویکسین لازمی ہوگی، محکمہ صحت 6دن میں انتظامات مکمل کر کے ویکسین کا آغاز کے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close