اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی پہلی کارگو فلائٹ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کا طبی سامان لے کر پیر کو دبئی سے مزار شریف پہنچ گئی ہے، تفصیلات کے مطابق بوئنگ 777اے پی بی ایچ وی کے ذریعے یہ ضروری سامان مزار شریف پہنچاہے جو انسانی بنیادوں پر امداد کے لئے قائم کئے جانے والے فضائی پل کا حصہ ہے، افغانستان کا کنٹرول طالبان کے قبضے میں آنے کے بعد افغانستان کے چوتھے بڑے شہر کے لیے یہ پہلی بین الاقوامی پرواز ہے، پی آئی اے آپریشن کے لیے ہوائی ٹرانسپورٹ مہیا کر رہی ہے جبکہ ڈبلیو ایچ او زمینی لاجسٹکس کا انتظام کرے گا، افغانستان میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان نے تصدیق کی کہ پی آئی اے کی کارگو پرواز بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر ‘انسانی ہمدردی کے تحت فضائی رابطہ کاری کے لئے پاکستان کے کردار کے تحت مزار شریف میں ڈبلیو ایچ او کا ضروری سامان لائی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں