بروقت اقدامات سے مغربی سرحد کو محفوظ بنادیا ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے بروقت اقدامات کی وجہ سے الحمداللہ آج چیلنجوں کے باوجود مغربی سرحد کو محفوظ بنادیاگیا ہے اور ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،خطے کی معاشی ترقی کیلئے افغانستان میں امن واستحکام انتہائی ضروری ہے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاع بارے قائمہ کمیٹیوں کے ارکان، پارلیمانی کشمیر کمیٹی کے اراکین پر مشتمل وفد نے پیر کے روز جی ایچ کیو کا دورہ کیا، وفد کو سکیورٹی صورتحال سمیت سرحدوں کی صورتحال اور امن و استحکام کے لیے پاک فوج کی کوششوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ساتھ گفت و شندید کا سیشن بھی ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملک میں معمول پر لانے میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں،آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے بروقت اقدامات کی وجہ سے الحمداللہ آج چیلنجوں کے باوجود مغربی سرحد کو محفوظ بنادیاگیا ہے اور ہم کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں،خطے کی معاشی ترقی کیلئے افغانستان میں امن واستحکام انتہائی ضروری ہے،آرمی چیف نے کشمیریوں کی جدوجہدآزادی میں ساتھ دینے کے عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہمسئلہ کشمیرحل کیے بغیرخطے میں امن واستحکام کاقیام ایک خواب ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close