وزیراعظم کا آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کرنے کے معاملے پرشہباز شریف کو خط ارسال

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال کرنے کے معاملے پر قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے، شہباز شریف خط کا جواب اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کے بعد دیں گے،نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے خط موصول ہونے پر مشاورت کا آغاز کر دیا ہے، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور رانا ثنا اللہ کے نام بھجوائے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،امکان ہے کہ نواز شریف کی اجازت کے بعد ہی یہ نام بھجوائے جائیں گے، لیگی رہنمائوں نے قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر حکومت کے بجائے الیکشن کمیشن سے بات چیت کی جائے، اپوزیشن لیڈر نے وزیراعظم کے خط پر دیگر اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد جواب دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close