مسلم لیگ ن میں اختلافات، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی پھر آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد(پی این آئی ) مسلم لیگ ن میں اختلافات، شہباز شریف اور شاہد خاقان عباسی پھر آمنے سامنے آگئے۔۔۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قومی حکومت کے قیام کی مخالفت کر دی۔ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ قومی حکومت کی ضرورت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے ملک کو آئین کے مطابق چلا لیںپھر قومی ہو یا کوئی اور حکومت، اس کا سوچا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ملک میں قومی حکومت کی تجویز دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close