پی آئی اے نے اپنا طیارہ مقررہ قیمت سے دس گنا زیادہ قیمت میں نیلام کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن نے اپنا اے ٹی آر طیارہ نیلام کردیا ہے۔ پی آئی اے نے گلگت ایئرپورٹ پر کھڑا اے ٹی آر طیارہ نیلام کردیا ہے۔ طیارہ 8.3 ملین روپے میں فروخت کیا گیا، طیارے کی نیلامی میں کامیاب بولی گلگت کے مقامی ٹھیکیدار کو دی گئی۔ ناکارہ اے ٹی آر طیارے کے انجن، دیگر سامان وزن کے حساب سے فروخت کیا گیا۔طیارے کی نیلامی شعبہ انجینئرنگ کی جانب سے فراہم رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ہے۔ نیلامی کے لیے اس طیارے کی قیمت 0.844 ملین رکھی گئی تھی تاہم اسے مقررہ قیمت سے10 گنا زائد پر نیلام کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close