امریکی خاتون بلاگر سینتھیا ڈی رچی کو سرکاری ادارے میں نوکری مل گئی

اسلام آباد (پی این آئی) امریکی خاتون بلاگر سنتھیا رچی نے پاکستانی ٹیلی ویژن ورلڈ (پی ٹی وی ورلڈ) جوائن کرلیا۔پی ٹی وی ورلڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر سنتھیا رچی کے سرکاری ٹی وی جوائن کرنے کی خبر شیئر کی گئی ہے۔ وہ جلد ہی پی ٹی وی ورلڈ پر پروگرام کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔سنتھیا رچی کا اس بارے میں کہنا ہے کہ وہ پی ٹی وی کا حصہ بننا اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہیں۔ انہوں نے پرجوش مستقبل پر نظریں جمائی ہوئی ہیں۔خیال رہے کہ سنتھیا رچی اس وقت میڈیا کی زینت بن گئی تھیں جب انہوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر زیادتی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔ گزشتہ دنوں وہ پھر میڈیا کی زینت بنیں جب وہ اپنے فلیٹ میں بیہوشی کی حالت میں ملی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close