تحریک انصاف حکومت اپنے دور میں کتنا قرض لے چکی ہے اور کتنا قرض سود سمیت واپس کیا؟ اعداد و شمار جاری

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے تین سال کے دوران 27 ارب ڈالر کے نئے قرضے لئے جبکہ 39 ارب ڈالر سے زائد کا قرض اور سود واپس کیا۔سٹیٹ بینک کے اعداد شمار کے مطابق غیرملکی قرضوں کا حجم 122 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ ایک سال کے دوران نو ارب ڈالر کا غیرملکی قرض لیا گیا جبکہ 13 ارب 42 کروڑ ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر خرچ ہوئے۔موجودہ حکومت نے3 سال میں 27 ارب ڈالر نیا قرض تو لیا مگر ساتھ ہی 39 ارب 59 کروڑ ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر بھی خرچ کیے۔پاکستان مسلم لیگ(ن) نے 5 سال میں 34 ارب ڈالر کا قرض لیا جبکہ 33 ارب 30 کروڑ ڈالرکا قرض و سود ادا کیا اور پیپلز پارٹی نے 5 سال میں 15 ارب ڈالر کا نیا قرض لیا جبکہ 24 ارب 30 ڈالر قرض و سود کی ادائیگی پر خرچ کیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close