سرمایہ کاری کے نام پر عوام سے لوٹ مار، نیب نے فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمن کو گرفتار کر لیا

اسلام آ باد (آئی ا ین پی ) نیب نے سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں نیب نے فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمن کو گرفتار کر لیا، قائم مقام چیف جسٹس نے ملزم کی سپریم کورٹ سے گرفتاری پر نیب سے وضاحت طلب کر تے ہوئے ملزم کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیدیا۔تفصیلات کے مطابق نیب نے سپریم کورٹ کے باہر بڑی کاروائی کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو لوٹنے کے کیس میں نیب نے فور یو کمپنی کے مالک سیف الرحمن کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کو سپریم کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم سپریم کورٹ سے رجوع کرنا چاہتا تھا جبکہ ملزم کی ضمانت ہائیکورٹ سے خارج ہوئی تھی۔ دوسری طرف قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے مضاربہ اسکینڈل کے نامزد ملزم کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) سے وضاحت طلب کر لی ہے۔ نیب نے مضاربہ اسکینڈل میں نامزد نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کو سپریم کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم سیف الرحمان کی طرف سے ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ عدالت پیش ہوئے اور بتایا کہ میرا مکل ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے سپریم کورٹ آیا تھا۔ لطیف کھوسہ نے بتایا کہ نیب کی گاڑی نے میرے معاون وکیل کی گاڑی کو ہٹ کیا اور نیب حکام احاطہ عدالت سے میرے مکل کو گرفتار کر کے لے گئے۔ قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نیب سے گرفتاری پر وضاحت طلب کر لی ہے۔ سپریم کورٹ نے ملزم سیف الرحمان خان کو عدالت میں پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ قائم مقام چیف جسٹس کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ نیب وضاحت کرے کہ احاطہ عدالت میں گرفتاری کیوں کی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close