اسلام آباد میں ریٹائرڈ ملازم نے بلی کو پھانسی دے کر لٹکا دیا پولیس کا ایکشن ٗ ملزم گرفتار

اسلام آباد (پی این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سفاک شہری نے بلی کو مار کر لوہے کی سیڑھی سے لٹکا دیا۔سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں سفاک شہری نے بلی کو پھانسی لگا کر لوہے کی سیڑھیوں سے ٹانگ رکھا ہے۔شہریوں کی جانب سے اس سفاکیت پر شدید غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پیش آیا جہاں ایک سفاک شہری نے بلی کو پھانسی دیکر مارا۔اس حوالے سے اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا تھاکہ و اقعے کا مقدمہ درج کرکے سفاک شہری کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے شہری کی درخواست پر بلی کو لٹکا کر مارنے والے شخص کے خلاف تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم ریٹائرڈ سرکاری ملازم اور اس کا نام راجہ عبدالقیوم ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close