اسلام آباد میں ڈاکوؤں کی 40 لاکھ روپے کی ڈکیتی پولیس سے بچنے کے لیے سڑک پر نوٹوں کی بارش کر دی

اسلام آباد(پی این آئی ) چالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹنے والے ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں ڈاکوؤں نے ایک شخص نے چالیس لاکھ روپے کی خطیر رقم لوٹی اور فرار ہوگئے۔نجی ٹی وی اے آروائی کے مطابق متاثرہ شخص نے ڈاکوؤں کا پیچھا کیا اور پولیس کو بھی مطلع کردیا، جس پر پولیس نے کشمیر ہائی وے پر ڈاکوؤں کو گھیر لیا۔ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جسے زخمی حالت میں پولیس نے گرفتار کرلیا جب کہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ ڈاکوؤں نے فرار ہونے کےلیے ٹریفک روکی اور ٹریفک روکنے کےلیے ڈاکوؤں نے ہزاروں روپے کی گڈیاں روڈ پر پھینک دیں۔پولیس کے مطابق ٹریفک روکنے کے باعث ڈاکو موٹر سائیکل اور پانچ لاکھ روپے پھینک کر فرار ہوگئے، فرار ہونے والے دونوں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔
ا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close