امریکاجانےکےخواہشمندافراد کیلئے خوشخبری

اسلام آباد (پی این آئی ) امریکاجانےکےخواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے خوشخبری،کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی طلبا تعلیم سال23-2022 کیلئے اپنی درخواستیں 15سمتبر تک جمع کراسکتےہیں ۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈی لوگر یوتھ ایکسچینج اینڈ سٹڈی ایک سال کا ہائی سکول ایکسچینج پروگرام ہے ، جو امریکی محکمہ ایجوکیشن اینڈ کلچرل آفیئرزکے زیر اہتمام کرایا جاتا ہے اور امریکی کونسل برائے بین الاقوامی تعلیم کی سربراہی میں قائم تنظیموں کے ایک کنسورشیم کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔ وہ پاکستانی طلبا جو نہم،دہم یااو لیول میں انرولڈ ہیں اور15اگست2022تک جن کی عمر15 سے17سال ہو وہ کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کیلئے اپلائی کرسکتے ہیں، اس پروگرام کیلئےخواتین،غریب طلبا اور سرکاری سکولوں پڑھنے والے طلبا درخواست دے سکتے ہیں۔کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام میں منتخب ہونیوالے طلبا کو رہائش،کھانا ، ہیلتھ انشورنس اوردیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ یاد رہے کہ کینیڈی لوگریوتھ ایکسچینج پروگرام کےذریعے اب تک 1351 ہائی سکول کے پاکستانی طلبا وظائف حاصل کرچکے ہیں جن کو ایک سال کے لئے امریکا کے ہائی سکولز میں جانے کا موقع ملا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں