سابقہ ادوار میں پسماندہ علاقوں میں ترقی کیوں نہیں ہوئی، عثمان بزدار نے انکشاف کر دیا

لاہور (آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے جان بوجھ کر پسماندہ علاقوں کو نظر انداز کیا ہے،فورٹ منرو سمیت کوہ سلیمان کے مکینوں کو شہروں کے مساوی سہولیات فراہم کریں گے، قبائلی عوام میرے دل کے قریب ہیں،ہماری حکومت پسماندہ اور وسائل سے محروم علاقوں کی مساوی ترقی پر کام کررہی ہے۔ پیر کو تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے فورٹ منرو میں قبائلی علاقے کے عمائدین اور معززین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کر کے دائرہ کاربڑھا دیا گیا ہے، کے ایس ڈی اے ڈیرہ غازی خان کے ساتھ راجن پور کے قبائلی علاقوں کی ترقی پر کام کرے گی، فورٹ منرو سمیت کوہ سلیمان کے مکینوں کو شہروں کے مساوی سہولیات فراہم کریں گے، قبائلی عوام میرے دل کے قریب ہیں،مجھے کوہ سلیمان کا باسی ہونے کی وجہ سے علاقہ کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے،ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا ہے، ہماری حکومت پسماندہ اور وسائل سے محروم علاقوں کی مساوی ترقی پر کام کررہی ہے، فورٹ منرو،کوہ سلیمان او رپنجاب کے پسماندہ اضلاع ترقی کی دوڑ میں شامل ہوچکے ہیں، ماضی کی طرح اب حالات حکمرانوں کے نہیں عوام کے بدل رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں