ایس او پیز کا دائرہ 27 کن شہروں تک پھیلادیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کی چوتھی ہر میں شدت کے پیش نظرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹرنے ایس اوپیز کے اطلاق کا دائرہ کار 27شہروں تک بڑھا دیا۔اس سے پہلے ایس او پیز13شہروں میں نافذ تھے۔این سی او سی کےاعلامیہ کے مطابق اسلام آباد ،راولپنڈی،لاہور،کراچی،ملتان، خانیوال ، سرگودھا ، بہاولپور اور گوجرانوالہ سمیت دیگر شہروں میں ایس اویز پر عملدرآمد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ خوشاب،رحیم یار خان اور میانوالی میں بھی پابندیوں ا طلاق ہوگا۔این سی اوسی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں حیدرآباد اور کراچی ، آزاد کشمیر میں مظفرآباد اور میرپور ،گلگت بلتستان میں گلگت اور سکردو میں پابندیوں کا اطلاق ہوگا جبکہ خیبرپختونخوا میں پشاور،سوات،ہری پور، مانسہرہ، لوئر دیر، صوابی ، ایبٹ آباد ، سوات، اور چترال لوئر میں بھی ایس اوپیز پر عملدرآمد ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close