شوہر کے تشدد سے عاجز آئی خاتون نے پولیس سے رجوع کر لیا

شیخو پورہ (پی این آئی) پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں شوہر کے مظالم سے تنگ خاتون نے پولیس سے رجوع کر لیا اور بتایا کہ شوہر گزشتہ چھ سالوں سے اسے بد ترین تشدد کا نشانہ بناتا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے رچنا ٹاؤن کی صابرہ ناز بی بی نے مقامی پولیس کو بتایا کہ اس کے شوہر نےگھر میںاسے زنجیر سے باندھ کر تشدد کیا اور دونوں بچوں کو چھین کر لے گیا ، ملزم کی جانب سے تشددکا نشانہ بنانے کا سلسلہ گزشتہ چھ سال سے جاری ہے ، اس بار ملزم بچے بھی لے گیا اور بال بھی کاٹے ہیں ۔خاتون نے اپنے تحفظ کے ساتھ ساتھ پولیس سے بچوں کی برآمدگی کی اپیل بھی کی ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close