مسلح شخص کی پولیس وین پر فائرنگ، دو پولیس اہلکار شدید زخمی

خانیوال (آئی این پی)پولیس مقابلہ مسلح شخص کی پولیس وین پر فائرنگ کے نتیجہ میں دو پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق خانیوال تھانہ بارہ میل کی حدود مست پور میں پولیس وین پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی افضل اور شاہ زیب کانسٹیبل شدید زخمی ہو گئے، ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیا، پولیس نے ملزمان کوگرفتار کرنے کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close