کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا حصول مطلوبہ انتظامات نہ ہونے پر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا

اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی دارالحکومت میں کورونا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنا مطلوبہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کیلئے وبال جان بن کررہ گیا ہے۔بلیوایریامیں نادرا کے چوبیس گھنٹے کام کرنیوالے سینٹر پر ہمہ وقت سینکڑوں لوگ سرٹیفکیٹ کے حصول میں دفتر کے اندر اورباہر منتظر رہنے پر مجبور ہیں۔اتوار کی شام بلیوایریانزدخیبرپلازہ پلازہ واقع نادرا سروس سینٹر میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیئے آنیوالے لوگوں کیلئے پانچ میں سے صرف ایک کاؤنٹر نمبر دو کام کررہا تھا جبکہ باقی چار کاؤنٹر پر سٹاف چھٹی کرکے گھروں کوجاچکا تھا اس پر نادرا سینٹر میں آئے متعدد افراد نے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایاہے کہ حکومت نے ایک جانب بے تحاشہ سختی شروع کررکھی ہے کہ ہر صورت ویکسینیشن کروائے جائے اور نادرانے سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں تو دوسری جانب آنیوالے لوگ کئی کئی گھنٹے خوار ہونے کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں اور کئی گھنٹے انتظار کرنے کے بعد بعض اوقات سسٹم اوورلوڈ ہونے کی وجہ سے کام چھوڑ دیتا ہے۔ نادر سینٹر آئے لوگوں نے وزیراعظم عمران خان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close