پولیس نے صوبائی وزیر کے زیر استعمال جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑلی

لاہور (پی این آئی ) پولیس نے وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کے زیراستعمال جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑی پکڑلی۔ ڈرائیور لیاقت علی کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی گئی ہے، گاڑی پر ریجنل پولیس آفیسر شیخوپورہ کی سرکاری گاڑی کا نمبرلگا ہوا تھا۔اس حوالے سے صوبائی وزیر میاں محمودالرشیدکے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات کے زیر استعمال پرائیویٹ گاڑی پر سرکاری نمبر نہیں لگایا گیا، میاں محمودالرشید سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیربلدیات کو اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کاعلم نہیں،وزیربلدیات نے سرکاری گاڑی کے رجسٹریشن نمبرکی تبدیلی کی تحقیقات کاحکم دیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close