میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل، مسافر شدید پریشانی کا شکار

لاہور (پی این آئی)میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل، مسافر شدید پریشانی کا شکار.. پنجاب کے دارالحکومت میں چلنے والی میٹرو بس کے ڈرائیورز نے دوسرے روز بھی گاڑیاں چلانے سے انکار کردیا۔ میٹرو بس سروس کے ڈرائیورز اور ملازمین نے دوسرے روز بھی احتجاج کیا اور گاڑیاں گجومتہ سٹیشن پر روک دیں جس کے باعث دوسرے روز بھی سروس معطل رہی۔ ملازمین کا مطالبہ ہے کہ ان کے گزشتہ نو سال کے الاؤنسز ادا کیے جائیں گے تو ہی سروس بحال کی جائے گی۔ اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھی میٹرو بس کے ڈرائیورز نے ہڑتال کی تھی جس کے باعث پانچ روز تک سروس بند رہی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close