کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہو جائیں ہوشیار، موٹر وے اور ہائی ویز پو لیس نے بڑا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی) موٹر وے اور ہائی ویز پو لیس کا کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موٹروے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 15 ستمبر کے بعد ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی بھی مسافر موٹروے اور ہائی وے پر سفر نہیں کرسکیں گے۔موٹروے پولیس کی جانب سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہےکہ مسافردوران سفر ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔یادرہےکہ اس سے قبل لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جس پر لکھا گیا ہے کہ یکم ستمبر 2021ء سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گاجبکہ کمشنر لاہور نے بڑے پٹرول پمپس پر عارضی ویکسینیشن سنڑرز قائم کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close