ن لیگی مقامی رہنما کی جانب سے برطانوی نژاد خاتون پر تشدد کا واقعہ

شیخو پورہ (پی این آئی) مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیدار نے برطانوی نژاد خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ برطانوی نژاد خاتون عالیہ جیلانی نے پولیس کو دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ مسلم لیگ ن شیخوپورہ سٹی کے صدر میاں منور اقبال ان کے مکان پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور نقدی اور زیورات بھی چوری کرلیے۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔دوسری جانب لیگی رہنما نے خود پر لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close