یکم ستمبر سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا

لاہور(آئی این پی) لاہور میں یکم ستمبر سے ویکسی نیشن نہ کرانے والوں کو پٹرول نہیں ملے گا۔تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے لیے نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لاہور میں ضلعی انتظامیہ نے پیٹرول پمپس پر بینر آویزاں کر دیئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا ویکسینیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 سے صرف کورونا ویکسینیشن کروانے والوں کو ہی پیٹرول دیا جائے گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close