پشاور (پی این آئی) عوام کو موقع ملا تو انہوں نے چوروں کو الٹا لٹکا دیا۔ یہ واقعہ پشاور میں پیش آیا جہاں پشاور کے تھانہ خزانہ کی حدود میں مقامی افراد نے اپنی ہی عدالت لگا کر 3 مبینہ چوروں کو الٹا لٹکا دیا۔اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پرچوروں پر تشددکرنے میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔اس حولے سے آئی جی خیبر پختونخوا پولیس معظم جاء انصاری نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور سے رپورٹ طلب کر لی۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی پولیس معظم جاء انصاری کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے، غیر انسانی فعل ناقابل برداشت ہے اور جو بھی ملوث ہوا اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں