لاہور (پی این آئی) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ایک میڈیا انٹریو میں مختلف سوالوں کے جواب میں کہا ہے کہ آصف زرداری کے ساتھ ورکنگ ریلیشن بہت اچھا تھا عمران خان نے کچھ ایسے کام کیے ہیں جو اس سے پہلے کسی حکومت نے نہیں کیے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس میں سرفہرست احساس پروگرام ہے جو بہت ٹرانسپرنٹ ہے ثانیہ نشتر کوبھی کریڈیٹ دوں گا لیکن ویژن عمران خان کا ہے اور دوسرا کشمیر کا ایشو جس طرح انہوں نے اجاگر کیا ہے گزشتہ کسی حکومت نے نہیں کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کو کارکردگی بہتر بنانے کے حوالے سے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ عثمان بزدار کو مشورہ دیتا ہوں کہ لاہور میں تشریف رکھیں اور یہیں سے ڈیلیور کریں۔ ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں