فیاض الحسن چوہان کی نوکری پکی ہو گئی

لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان کو اب تبدیل نہیں کیا جائے گا اس بار وہ پکے آئے ہیں، ایک انٹرویو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہمارے تعلقات کی وجہ سے سینیٹ میں سودے بازی نہیں ہوئی سینیٹ کے الیکشن میں ہمارے تعلقات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو فائدہ ہوا ، کچھ لوگ اپنی دکانداری کے لیے ہمارے خلاف چیزیں کرتے رہے ہیں ۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نے افغانستان کے حوالے سے کہا کہ جنرل باجوہ اور وزیراعظم نے عالمی سطح پر باور کرایا کہ بھارت افغانستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں مصروف ہے ۔ ہم چاہتے ہیں افغانستان میں امن ہو کیوں کہ اس سے پورے خطہ کو فائدہ ہوگا اور ہماری حکومت سوئی ہوئی نہیں ہے اور اس وقت جو فارن پالیسی ہے وہ بہت زبردست ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close