کورنگی فیکٹری سانحہ: مالکان و دیگر کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (آئی این پی)کورنگی مہران ٹائون میں واقع فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ فیکٹری مالکان، منیجر و دیگر افسران کے خلاف درج کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں واقع چمڑا رنگنے کی فیکٹری میں آتشزدگی کا مقدمہ کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں درج کیا گیا ہے جس میں فیکٹری کے 2مالکان، منیجر، 2سپروائزر اور چوکیدار نامزد کیا گیا ہے،ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں ایمرجنسی صورتحال میں نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا، عمارت ایسے بنائی گئی کہ ایمرجنسی میں کوئی باہر بھی نہیں نکل سکتا جب کہ فیکٹری میں داخل ہونے کا بھی صرف ایک ہی راستہ تھا،ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ فیکٹری میں کوئی الارم سسٹم بھی موجود نہ تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close