صوبہ پنجاب میں کرونا کیسز کی شرح اور اموات میں اضافہ، مجموعی مثبت شرح 7.8فیصد ریکارڈ

لاہور(آئی این پی)صوبہ پنجاب میں کرونا کیسز کی شرح اور اموات میں اضافہ ہوگیا، گزشتہ روز پنجاب کے تمام شہروں میں کرونا وائرس کی مجموعی مثبت شرح 7.8فیصد ریکارڈ کی گئی، سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کرونا کیسز کی شرح اور اموات میں اضافہ ہو رہا ہے، صوبائی دارالحکومت لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 10.4فیصد تک پہنچ گئی،گزشتہ روز پنجاب کے تمام شہروں میں کرونا وائرس کی مجموعی مثبت شرح 7.8فیصد ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی میں 7.6اور ملتان میں 11فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی،صوبے میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 1ہزار 718نئے کیسز رپورٹ ہوئے، لاہور میں 16سمیت پورے پنجاب میں گزشتہ روز 54اموات رپورٹ ہوئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close