عمران خان کو چیئرمین سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے بریفگ دی، اعلامیہ

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دے دی،جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعظم کو چیئرمین سینٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن نے بریفگ دی،اعلامیہ کے مطابق بریفنگ میں اسکول کرکٹ پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی جبکہ وزیر اعظم نے ڈومیسٹک اور اسکول کرکٹ فریم ورک کی منظوری دی،وزیر اعظم نے کہا کہ اسکول کرکٹ میں ٹیلنٹ پیدا کرنے اور ان کو تیار کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close