لاہور(آئی این پی)حکومت پنجاب نے صوبے کے 11اضلاع میں جاری اسمارٹ لاک ڈائون میں 15ستمبر تک توسیع کر دی،پنجاب حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جن اضلاع میں اسمارٹ لاک ڈائون میں توسیع کی گئی ہے ان میں لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، خانیوال، میانوالی، سرگودھا، خوشاب، بہاول پور، گوجرانوالا اور رحیم یار خان شامل ہیں،ان اضلاع میں مارکیٹیں رات 8بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروبار بند رہے گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شادی کی ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی تاہم آئوٹ ڈور شادی میں صرف 300افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔ اس کے علاوہ ریسٹورینٹس پر رات 10بجے تک آئوٹ ڈور ڈائننگ ہو سکے گی،سرکاری و نجی دفاتر میں 50فیصد اسٹاف آسکے گا اور صرف ویکسینیٹڈ سیاحوں کو ہی سفر کرنیکی اجازت ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں