پی ڈی ایم میں اختلافات، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی ایک پیج پر آگئیں، مولانا فضل الرحمٰن کی مخالفت کر دی

کراچی (پی این آئی) پی ڈی ایم کراچی جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی، مسلم لیگ ن نے جے یو آئی رہنما کے پی ڈی ایم جلسے میں خواتین کو شرکت کی اجازت نہ دینے کے بیان کو مسترد کر دیا، جلسے سے قبل پی ڈی ایم کے آپسی اختلافات سامنے آ گئے- تفصیلات کےمطابق پی ڈی ایم کے کل کے کراچی جلسے سے قبل ہی پی ڈی ایم کی دو بڑی جماعتوں کے آپسی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد پی ڈی ایم جلسے کے کامیاب ہونے کے حوالے سے خدشات پیدا ہو گئے ہیں- مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں خواتین شرکت کریں گی۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ پی ڈی ایم کے کل کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔جلسے میں خواتین کے لئے خصوصی انکلثورز بنائے گئے ہیں۔ خواتین پی ڈی ایم کی تحریک کا بنیادی اور قابل فخر حصہ ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے بھی پی ڈی ایم جلسے میں خواتین کی عدم شرکت سے متعلق تاثر مسترد کردیا ہے۔ سربراہ پی ڈی ایم نے کہا ہے کہ خواتین سے متعلق اگر کوئی خبریں آئی بھی ہیں تو ان پر کان نہ دھریں۔کراچی جلسے میں خواتین کی بھرپور شرکت ہو گی ۔ خواتین کو الگ انکلوژر اور تحفظ دیا جائے گا۔ جلسے میں خواتین کو شرکت سے روکنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم پر تنقید کی تھی۔ سینیٹرمولا بخش چانڈیو نے کہا کہ خواتین کی جلسے میں شرکت پر پابندی کا فیصلہ کس کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا ہے؟؟ افغانستان کی صورتحال کے بعد ایسے فیصلے کے کیا معنی ہیں؟؟مولا بخش چانڈیو نے مطالبہ کیا کہ پی ڈی ایم کی قیادت افسوسناک فیصلے پر اپنی پوزیشن واضح کرے۔دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت کراچی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ن لیگ نوازشریف ، مریم نواز، ودیگر جماعتوں نے شرکت کی۔ سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے تجویز دی کہ اب وقت گزر گیا ہے، پانی سر سے اونچا ہوگیا ، اب ہمیں اپوزیشن کی سیاست کرنے اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے انتہائی اقدام کرنا ہوگا ،پی ڈی ایم جماعتوں کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرنا چاہیے اور اسمبلیوں سے استعفے دے دینے چاہیے۔نالائق حکومت تین سال سے عوام پر مسلط ہے، مزید دوسال بھی ایسے ہی گزر جائیں گے اور ہم جلسے کرتے رہ جائیں گے۔ مزید برآں پی ڈی ایم کل کراچی میں عوامی جلسہ کرے گی، جس میں پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ اسی طرح مسلم لیگ ن کے صدرشہبازشریف بھی کراچی کے دورے پر ہیں،شہبازشریف اور سربراہ فنکشنل لیگ پیرصبغت اللہ شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن کے بارے تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا، سیاسی صورتحال اور آئندہ الیکشن سے متعلق بات چیت بھی کی گئی۔ملاقات میں شہبازشریف نے پیرپگارا کو لاہور آنے کی دعوت دی، جس کو پیرا پگارا نے قبول کرلیا ہے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پیر پگاڑا نے کہا کہ وفاقی حکومت میں بطور اتحادی وقت ہورا کررہے ہیں، این اے249 بلدیہ ٹاؤن کی نشست ن لیگ اپنی غلطی سے ہاری، اگرمریم نواز انتخابی مہم میں ہوتیں تو ن لیگ کراچی کا ضمنی الیکشن جیت جاتی۔ نوازشریف کو خود سیاست میں عملی طور پر متحرک ہونا چاہیے۔ جس پر شہباز شریف نے کہا کہ بہت جلد اچھا وقت آئے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیرپگاڑا نے لاہور آنے کی مسلم لیگ ن کی دعوت قبول کرلی ہے، میرا اور میاں نواز شریف کا ان سے بڑا اچھا تعلق ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close