اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی، ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ دنیا کو وہ غلطی نہیں دہرانی چاہیئے تھی جو سوویت انخلا کے بعد کی تھی،اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ وقت افغانستان کا ساتھ دینے کا ہے ساتھ چھوڑنے کا نہیں،انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو پیسہ جنگ پر لگا اس کا ایک چھوٹا سا حصہ بحالی پر لگانے کی ضرورت ہے، یہ پیسہ ایمانداری سے ترقی پر لگایا گیا تو عالمی سیکیورٹی بہتر ہوگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں