اسلام آباد( آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماسینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان امریکہ اس لئے نہیں جاتے کیونکہ وہاں کی عدالت میں ایک مقدمہ ان کا منتظر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان ایک آدھ مرتبہ اگر امریکہ گئے ہیں تو وہ سفارتی استثناء کی پناہ میں گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ عمران خان ملک سے باہر نہیں جاتے کیونکہ وہ جہاں بھی جاتے ہیں ملک کی جگ ہنسائی ہوتی ہے اور غیرملکی حکمران انہیں ملاقات کرکے اپنا وقت برباد نہیں کرنا چاہتے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ جاپان اور جرمنی والوں نے تو سرحدوں کے حوالے سے ان کی گفتگو کو لطیفہ بنا دیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں