پی ڈی ایم کے آج کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی، مریم اورنگزیب

لاہور(آئی این پی ) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے آج کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی،خواتین تحریک کا بنیادی اور قابل فخر حصہ ہیں۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہپی ڈی ایم کے اتوار کے جلسے میں ہماری مائیں، بہنیں، بیٹیاں سب خواتین بھرپور شرکت کریں گی۔ جلسے میں خواتین کے لئے خصوصی انکلوژرز بنائے گئے ہیں۔ خواتین پی ڈی ایم کی تحریک کا بنیادی اور قابل فخر حصہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ خواتین نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں قابل فخر اور تابناک کردار اد ا کیا ہے اور ان شااللہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان کی خواتین ایک اور تاریخی سنہری سیاسی باب رقم کریں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close