جنید صفدر شادی کے فوری بعد دلہن کو لے کر ایسی جگہ پہنچ گئے کہ ہر کوئی حیران رہ گیا

لندن(پی این آئی) مسلم لیگ ن کے رہنماءمریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کا سوشل میڈیا پر خوب چرچا رہا۔ اب یہ شادی اختتام پذیر ہو چکی ہے اور نوبیاہتا جوڑا پہلی بار اکٹھے باہر گھومتا بھی پایا گیا ہے۔جنید صفدر پولو کے بہترین کھلاڑی ہیں ، چنانچہ وہ اپنی دلہن عائشہ کو پہلی بار باہر لے کر گئے تو کھیل کے میدان میں ہی لے کر گئے۔ کھیل کے میدان میں جنید اور عائشہ نے ایک فوٹوسیشن بھی کرایا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ اس سے قبل جنید کی شادی سیاسی حوالے سے تو زیربحث رہی تاہم شادی کے ایک فنکشن میں جنید کی طرف سے معروف گیت ’کیا ہوا تیراوعدہ‘ گانے کی ویڈیو بھی بہت وائرل ہوئی اور لوگوں نے اس کے موسیقی کے ذوق اور گانے کی صلاحیت کی خوب تعریف کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close