ترین گروپ کے اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے معافی تلافی کیلئے کوششیں شروع کر دیں، وجہ کیا بنی؟

لاہور(پی این آئی ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے ناراض رہنما جہانگیر ترین کے گروپ کے13 اراکین نے وزیرا عظم عمران خان سے معافی تلافی کے لئے کوششیں شروع کر دی ہیں۔اراکین وزیر اعظم کے قریبی پارٹی رہنماؤں کے ذریعے رابطے کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر پارٹی رہنما کا کہنا ہے کہ ترین گروپ کے اراکین کو معافی ملنا ہے مشکل ہے جبکہ انہیں اگلے آئندہ انتخابات میں ٹکٹ بھی نہیں ملیں گے ۔معافی کی کوششیں کرنے والے اراکین میں سے 9کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤس میں وزیر اعظم عمرا ن خان اور نذیر چوہان کی ملاقات کے دوران مشیر احتساب شہزاد اکبر بھی موجود تھے اور وہاں نذیر چوہان نے مشیر احتساب کے پاؤں پکڑ معافی مانگی اور کہا کہ میں سب کے سامنے اپنے بھائی سے پاؤں پکڑ کر معافی مانگ رہا ہوں اور یہ مطالبہ بھی کیا کہ دیگر کیسز سے بھی جان چھڑائی جائے۔ذرائع کے مطابق نذیر چوہان کو خطر ہ تھا کہ انکے کاروباری معاملات پر بھی ان کے خلاف کارروائی ہونے والی تھی اس سلسلے میں انہوں نے شہزاد اکبر کے پاؤں پکڑے جبکہ شہزاد اکبر کی جانب سے کوئی خاص رد عمل نہیں تھا ۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین اس صورتحال میں اس لئے مطمئن ہیں کیوں کہ وہ جانتے ہیں کہ ان اراکین کو معافی نہیں ملنی اور ایف آئی اے نے بھی شوگر سکینڈل میں ان کی گرفتاری کے حوالے سے واضح کردیا ہے کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close