اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کا بڑا فیصلہ، سرکاری ملازمین پر نئی پابندی لگا دی گئی.. سرکاری معلومات اور دستاویزات افشا ہونے سے بچانے کیلئے حکومت نے بڑا قدم اٹھا لیا۔ وزیر اعظم آفس کی ہدایت پر تمام سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے چوتھا آفس میمورنڈم جاری کردیا ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی سرکاری ملازم بغیر اجازت کوئی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال نہیں کرسکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں