اتفاق رائے کی ضرورت، وزیر اعظم عمران خان نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا

اسلام آباد (پی این آئی) الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل کرنے اور ارکان کی خالی نشستیں پر کرنے کے لیے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگنے کی غرض سے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو خط لکھا ہے ۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھا گیا ہے۔حکومت نے پنجاب اور خیبرپختوخوامیں 3،3 نام تجویز کر دئیے ہیں،خط کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن میں تعیناتی ہو سکے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close